6 ماہ کے دوران پاکستانی 87 ارب 32 کروڑ روپے کی چائے پی گئے

6 ماہ کے دوران پاکستانی 87 ارب 32 کروڑ روپے کی چائے پی گئے

پاکستانیوں نے صرف ایک ماہ دسمبر 2024میں 15 ارب 62 کروڑ روپے کی چائے پی لی، دسمبر 24 میں 22.11 ٹن چائے درآمد کی گئی۔

ادارہ شماریات پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں پاکستانیوں نے 87 ارب 32 کروڑ روپے چائے پرخرچ کیے۔

دسمبر 2024ء میں چائے کی درآمد پر 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر خرچ کئے گئے اورنومبر 24 کے 14.05 ٹن کے مقابلے میں دسمبر 24 میں 22.11 ٹن چائے درآمد کی گئی،نومبر24 میں چائے کا درآمدی بل 14.05 ارب روپے تھا اوردسمبر24 میں پاکستانی 15 ارب 62 کروڑ روپے کی چائے پی گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگادی

رواں مالی سال کے 6 ماہ میں پاکستانی 123.62 ٹن چائے درآمد کرچکے ہیں،رواں مالی سال کے 6 ماہ میں چائے کے درآمدی بل میں 6.67 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال کے 6 ماہ میں چائے کی درآمد پر 31 کروڑ 39 لاکھ ڈالر اب تک خرچ ہوچکے ہیں۔

رواں مالی سال کے 6 ماہ میں پاکستانیوں نے 87 ارب 32 کروڑ روپے کی چائے پی  جبکہ گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ میں 138.48 ٹن درآمد کی گئی تھی،گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ میں 96.49 ارب روپے چائے کی درآمد پر خرچ کئے  گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *