ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، سونا 2300 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگادی

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 22 ڈالرز کے اضافے سے 7263 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *