دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج پہلے نمبر پر موجود ہے، لاہور کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی گئی ہے۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگرشہر بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے متعدد موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک، ایم 11، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور ایم 3، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم 5 بھی ملتان سے اوچ شریف تک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہ پر ٹھوکر، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال تک شدید دھند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں میں آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں تاکہ دیگر گاڑیوں کو بہتر طور پر دیکھا جا سکے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے بھی کی ہدایت کی ہے۔

editor

Related Articles