ٹیسٹ رینکنگ، نعمان علی کی ترقی، بابراعظم کی تنزلی

ٹیسٹ رینکنگ، نعمان علی کی ترقی، بابراعظم کی تنزلی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، نئی رینکنگ میں نعمان علی کی ترقی اور بابراعظم کی تنزلی ہو گئی۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے چار درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستانی اسپنر ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں 800 پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنے والے 12 ویں پاکستانی بالر بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 رنز مکمل کر لئے

بابر اعظم کی مستقل خراب فارم کی وجہ سے وہ تین درجے تنزلی کے بعد 16 ویں سے 19 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ اسپنر ساجد خان بھی دو درجے ترقی پا کر 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ابرار احمد بھی دو درجے ترقی پا کر 51 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

محمد رضوان کی دو درجے ترقی ہوئی ہے وہ  17 ویں سے 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *