سرکاری اسکیم کے تحت محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی کل بند کر دی جائے گی

سرکاری اسکیم کے تحت محدود نشستوں پر حج درخواستوں کی وصولی کل جمعرات کو بند کر دی جائے گی جبکہ پرائیویٹ عازمین کی بکنگ جمعہ تک جاری رہے گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ تمام عازمین حج نئی معلومات اور ہدایات کیلئے پاک حج  2025 موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ انہیں حج سے متعلق معلومات کے بارے میں آگاہی رہے۔

حج واجبات کی تیسری قسط یکم فروری سے 10فروری تک وصول کی جائے گی، واضح رہے کہ سرکاری اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں جو خواہشمند رہ گئے ہیں وہ کل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *