پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور میں گیس پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رہیں گے۔ ڈی سی پشاور نے سی این جی اسٹیشنز مزید 11روز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا مقصد سردی کے موسم میں گھریلو صارفین کیلئے سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں تمام سی این جی اسٹیشنز 19 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت ضلع بھر کے سی این جی اسٹیشنز 19 جنوری تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجارداری کا خاتمہ

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کے شیڈول میں تبدیلی کر دی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق اب شہریوں کو دن بھر گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ نیا شیڈول مرتب کرتے ہوئے کمپنی نے صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، جس سے صارفین کو دن کے وقت گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں ہوگا۔

اس سے قبل سوئی ناردرن گیس کمپنی تین مختلف اوقات میں گیس فراہم کرتی تھی: صبح 6 سے 9 بجے تک، پھر دوپہر 11 بجے سے 2 بجے تک اور آخر میں شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک۔اب شہریوں کو ان اوقات میں کسی قسم کی گیس کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا اور گیس کی فراہمی کا عمل دن بھر جاری رہے گا۔

editor

Related Articles