سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں اور شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس لازمی بنوائیں۔
لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیس اسٹرکچر کے بارے میں بتایا گیا ہے اور شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے سے گریز کریں کیونکہ اس صورت میں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے وضاحت کی کہ ڈرائیوروں سے کسی بھی وقت لائسنس طلب کیا جا سکتا ہے اور اگر کسی ڈرائیور کے پاس لائسنس نہ ہو تو اس کا چالان کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ کار اور جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے فیس اسٹرکچر کیا ہوگا۔
ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کے لیے 150 روپے کی فیس چارج کی جائے گی جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1980 روپے ہوگی۔ اگر کسی کو دو سال کے لیے لائسنس درکار ہیں تو اس کی فیس 3330 روپے ہوگی۔
تین سال کے لائسنس کے لیے 4680 روپے فیس ہوگی جبکہ چار سال کے لائسنس کی فیس 6030 روپے ہوگی اور پانچ سال کے لائسنس کے لیے 7380 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔
پنجاب کے شہریوں کو یہ بھی اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اپنے ای لائسنس کے لیے درخواست دینے کے لیے ویب سائٹ http://dlims.punjab.gov.pk پر جا کر مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔