پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل کی حد رفتار مقرر کر دی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
پنجاب میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمران سکندر بلوچ نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یاد رہے کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں مو ٹر سائیکل کی اسپیڈ کو60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی ہوا تھا۔
12 ماہ کے بعد موٹر سا ئیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لیے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں قانون میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔