Skip to content
زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی
Home - آزاد کاروبار - زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی، اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتہ کے دوران 7 کروڑ 63 لاکھ ڈالرکم ہو گئے۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت چوبیس جنوری تک 11 ارب 37 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی کمی ہونے سے بینکوں میں 4 ارب 67 کروڑ 97 لاکھ ڈالرکے ذخائر ہیں۔
ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 5 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ہیں۔