بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کی مدت 120دن کر دی گئی

بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کی مدت 120دن کر دی گئی

پی ٹی اے نے بیرون ملک سے آنیوالوں کیلئے موبائل فون کی عارضی رجسٹریشن کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 120 دن کردی۔

پی ٹی اے نے بین الاقوامی مسافروں کے لیے موبائل فون رجسٹریشن کے حوالے سے نئی پریس ریلیز جاری کردی جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان آنے والے مسافروں کو 120 دن سے زیادہ قیام کرنے کی صورت میں اپنے موبائل فونز کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرانا ضروری ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ایک ماہ میں 45 ارب روپے کے موبائل منگوالئے

پی ٹی اے نے یاد دہانی کرائی ہے کہ مسافروں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاہم 120 دن یا اس سے زائد قیام کے دوران موبائل فونز کی باقاعدہ رجسٹریشن کی ضرورت ہوگی۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے تمام مسافروں کو ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ہی اپنے موبائل فونز کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا۔

پی ٹی اے کے مطابق ان اقداما ت کا مقصد پاکستان میں موبائل فونز کی غیر قانونی درآمد اور اسمگلنگ کو روکنااور ملکی خزانے میں اضافی ٹیکس کی مد میں رقم جمع کرنا ہے۔اس سے پہلے 60 دن تک کے لیے موبائل فون کی رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی تھی لیکن اب حکومت کی جانب سے اس مدت کو بڑھا کر 120 دن کر دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے افراد کو کچھ نرمی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران موبائل فون استعمال کر سکیں اور انہیں غیر ضروری مسائل کا سامنا نہ ہو۔

پاکستان میں موبائل فون کی رجسٹریشن کی پالیسی کا اطلاق اس وقت ہوتا ہے جب مسافر اپنے ساتھ موبائل فون پاکستان لاتے ہیں۔ 120 دن سے زائد قیام کرنے والے افراد کو اپنے موبائل فونز کی باقاعدہ رجسٹریشن کرانے کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے، جو اس وقت پاکستان میں موبائل فون کی قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ یہ رجسٹریشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ غیر قانونی طریقے سے درآمد کیے گئے موبائل فونز کا استعمال نہ ہو اور ملک میں قانون کے مطابق تمام ڈیوائسز کا ریکارڈ موجود ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *