سینئر صحافی زاہد گشگوری 1997 سے 2023 تک ملکی تاریخ میں سابق وزرائے اعظم اور سربراہانِ مملکت کو بیرونی دوروں سے حاصل تحائف کی تفصیلات سامنے لے آئے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی زاہد گشگوری نے 1997 سے 2023 تک سابق وزرائے اعظم اور صدور کی جانب سے
توشہ خانہ سے حاصل کیئے گئے تحائف کی تفصیلات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 27 سال میں پاکستان کے مختلف سربراہانِ مملکت کو 4692 تحفے ملے ہیں ۔
سینئر صحافی زاہد گشگوری نے انکشاف کیا کہ ان تحائف کی مجموعی مالیت لگ بھگ پانچ ارب سے زائد بنتی تھی جن میں سے سات فیصد تحفے بناء کسی قیمت کی ادائیگی کے ان سربراہان نے اپنے پاس رکھے جبکہ بقیہ 93 فیصد تحفے ایک بہت ہی کم قیمت کی ادائیگی پر یہ سربراہان اپنے ساتھ لےگئے۔
سینئر صحافی زاہد گشگوری کے مطابق پاکستا ن کے مختلف سربراہان نے گزشتہ 27 سال میں 93 ممالک کا وزٹ کیا گیا ہے اور ان سربراہان کو 3572 تحائف ان دوروں کے دوران ملے ہیں۔ اسی طرح سے وی وی آئی پیز کو ان دوروں کے دوران جن میں مختلف شعبوں کے بیوروکریٹ، صحافی اور پروفیشنلز بھی شامل ہیں انہیں ایک محتاط رپورٹ کے مطابق پانچ ہزار کے قریب بیرونی دوروں کے دوران گفٹس حاصل ہوئے جو یہ اپنے دوروں کے بعد یہ گفٹس ساتھ لے گئے۔
صحافی زاہد گشگوری کے مطابق ساٹھ فیصد گفٹس بنا ء کوئی ادائیگی کیئے بنا ساتھ لیجائے گے جبکہ اس بڑی تعداد کے مقابلے میں صرف 313 گفٹس توشہ خانے میں جمع کروائے گے جبکہ 93 فیصد وی وی آئی پیز بیرونی دوروں سے حاصل یہ گفٹس اپنے ساتھ لے گے۔
صحافی زاہد گشگوری کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے گفٹس کی مالیت مختلف ادوار میں مختلف رہی ہے عمران خان کےدور میں یہ مالیت 30 -50 فیصد تک مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل یہ مالیت 10 فیصد تک بھی محدود تھی۔
انہوں نے واضح کیا کہ 2023 میں توشہ خانے میں جمع کروائے گئے گفٹس کی تعداد 59 رہی جبکہ 2022 میں یہ تعداد2224 رہی اور2021 میں 116 اور، 2020میں 81 اور 2019 میں 130 ریکارڈکی گئی 2018 میں 175 اور 2014 میں 170 کاریکاڑڈ سامنے آ سکا ہے۔
اسی طرح سے 2016 میں 149 جمع کروائے گئے گفٹس کا ریکارڈسامنے آیا ہے۔ سینئر صحافی زاہد گشگوری کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ گفٹس حاصل ہوئے اوراپنے دورِ حکومت میں وہ 745 گفٹس مفت میں اپنے ساتھ لے گے۔
سینئر صحافی زاہد گشگوری کے مطابق دوسرے نمبر پر گفٹس حاصل کرنے میں ملک کے موجودہ صدر آصف علی زرداری ہیں جن کو 181 گفٹس حاصل ہوئے ہیں بیرونی دوروں پر اور ان گفٹس میں ملکی تاریخ کے مہنگے ترین گفٹس بھی شامل ہیں جن میں بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
اسی طرح سے جنرل مشرف کو 126 گفٹس ملے جن میں سے وہ 88 گفٹس بناء کسی ادائیگی کے اپنے ساتھ لے گے۔ جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو 118 مہنگے ترین گفٹس ملے اورنوازشریف کو 63 گفٹس ملے ہیں۔جن میں سے 19 کو وہ اپنے ساتھ فری میں لیکر گئے ہیں۔
جبکہ شاہد خاقان عباسی کو 27 گفٹس ملے ہیں جبکہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو 151 گفٹس ملے جن میں سے وہ 111 گفٹس وہ فری میں لیکر گئے۔
صحافی زاہد گشگوری کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو 38 گفٹس ملے ہیں اور انہوں نے صڑف ایک گفٹ مفت میں رکھا ہے۔ اور کئی گفٹس انہوں نے توشہ خانہ مٰںجمع بھی کروائے ہیں۔
اسی طرح موجودہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو 90 گفٹس ملے ہیں جن میں سے انہوں نے 21مفت میں رکھے ہیں۔ اسی طرح یوسف رضا گیلانی کو بیرونی دوروں کو 21 گفٹس ملے اور دو گفٹس انہوں نے فری میں رکھے ہیں۔ سینئر صحافی زاہد گشگوری کے مطابق سربراہانِ مملکت کو بہرونی دوروں پر انتہائی قیمتی گھڑیاں، گولڈ کی پسٹلز اور دیگر قیمتی تحائف تحفے میں ملتے ہیں۔ جو بیشتر توشہ خانہ میں بناء کسی ادائیگی کے ساتھ رکھلیئے جاتے رہے ہیں۔