گلیکسی صارفین ہو جائیں تیار، سام سنگ میسجز کا اختتام قریب

گلیکسی صارفین ہو جائیں تیار، سام سنگ میسجز کا اختتام قریب

سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں اس کی میسجنگ ایپ ’’سام سنگ میسجز‘‘جولائی 2026 میں غیر فعال کر دی جائے گی، جس کے بعد صارفین کو کسی دوسری میسجنگ ایپ پر منتقل ہونا ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو زیادہ جدید سہولیات فراہم کرنے والی “گوگل میسجز” ایپ کی جانب منتقل کرنا ہے۔ تاہم سام سنگ نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکسٹ میسجز، آر سی ایس(RCS) چیٹس اور پرانا میسجنگ ڈیٹا خودکار طور پر منتقل نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :گوگل جیمنائی نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

صارفین کو اپنی چیٹس اور میسجنگ سیٹنگز منتقل کرنے کے لیے خود اقدامات کرنا ہوں گے۔ سام سنگ نے اس حوالے سے تفصیلی ہدایات بھی جاری کی ہیں، جن میں اینڈرائیڈ 12 اور اینڈرائیڈ 13 استعمال کرنے والے صارفین کے لیے الگ الگ رہنمائی شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق اگر گوگل میسجز پہلے سے انسٹال نہ ہو تو صارفین کو اسے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اور پھر اسے بطور ڈیفالٹ SMS ایپ منتخب کرنا ہوگا۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ گوگل میسجز میں RCS میسجنگ، ٹائپنگ انڈیکیٹرز، بہتر گروپ چیٹس، اعلیٰ معیار کی تصاویر بھیجنے کی سہولت اور دیگر جدید فیچرز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :میٹا کا بڑا اقدام، مصنوعی ذہانت سےجنگی ہیلمٹ تیار

اس کے علاوہ گوگل میسجز میں AI پر مبنی اسپام ڈیٹیکشن، اسپام فلٹرز، متعدد ڈیوائسز پر رسائی اور جیمنائی AI کی چند خصوصیات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سام سنگ 2021 سے اپنی میسجز ایپ سے بتدریج دوری اختیار کر رہا تھا۔ اسی سال کمپنی نے اسے گلیکسی فونز میں ڈیفالٹ میسجنگ ایپ کے طور پر استعمال کرنا بند کر دیا تھا، جبکہ 2024 میں نئے فونز میں گوگل میسجز کے ساتھ سام سنگ میسجز کی پری انسٹالیشن بھی ختم کر دی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے گوگل میسجز سسٹم کی طرف منتقلی کے بعد سام سنگ میسجز صرف ہنگامی سروسز کو پیغامات بھیجنے تک محدود رہ جائے گی۔کمپنی نے جولائی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم صارفین کو جلد از جلد متبادل ایپ پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles