جب تک تینوں بڑے سیاسی دھڑےاکٹھےنہیں ہونگےحکومت کوفرق نہیں پڑےگا،فوادچودھری

جب تک تینوں بڑے سیاسی دھڑےاکٹھےنہیں ہونگےحکومت کوفرق نہیں پڑےگا،فوادچودھری

سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے ہے کہ جب تک ملک کے تینوں بڑے سیاسی دھڑے اکھٹے نہیں ہونگے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں فیصلےپارلیمان کرتاہے۔ ایسانہیں کہ بندکمروں میں فیصلے کیےجاتےہوں۔ حکومت آزادی اظہارکودبانےکی کوشش کررہی ہے۔ یورپی یونین نےحکومت کےاقدامات پرتشویش کااظہارکیا۔
حکمران خوفزدہ ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ ٹرمپ کےمنتخب ہونےکےبعدحکومت کنفیوژن کاشکار ہے۔ محسن نقوی کادورہ امریکابری طرح ناکام ہوا۔ محسن نقوی جن سےملےانہوں نے بانی کی رہائی کیلئےٹویٹ کیے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہمولانا کوملاقات میں کہا3دھڑے اکٹھےہونےسےحکومت گھبراتی ہے۔ جےیوآئی اکیلےحکومت کوٹف ٹائم نہیں دےسکتی۔ جب تک تینوں دھڑےاکٹھےنہیں ہونگےحکومت کوفرق نہیں پڑےگا۔

پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے کوئی عسکری ونگ نہیں۔ سیاسی طورپرمقابلہ نہیں کیاتوختم ہوجائیں گے۔ حکومت مفاہمت کی بات کرتی ہے لیکن اقدامات اس کےبرعکس ہیں۔ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی حکومت سےکہتی رہی ہماری بانی سےملاقات کرائی جائے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کر اسکی۔ حکومتی کمیٹی کی کیاوقعت رہ جاتی ہے جوملاقات نہیں کراسکی۔ تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ

انکا کہنا تھا کہ عمران خان سےآزدانہ ماحول میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔ حکومت نےبانی کوپابندسلاسل رکھنےکیلئےجھوٹےکیسزبنائے۔ سابق وزیراعظم کےکیسزکی شفاف تحقیقات نہیں کی گئیں۔

ی ٹی آئی کوسیاست سےدوررکھنےکیلئےہرحربہ استعمال کیاگیا۔ الیکشن کوایک سال ہونےکوہےہماراکیس وہیں کھڑاہے۔ ہماری جدوجہدبانی پی ٹی آئی کیلئے ہےکوئی بےوفائی نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی کےایسےکارکن بھی ہیں جنہوں نےبہت کچھ برداشت کیا۔

جمہوری جماعت ہونےکےناطےاختلافات ہرکسی کےہوتےہیں۔ پشاورمیں9نشستوں پرنتائج کوتبدیل کیاگیا۔ مولانافضل الرحمان بھی کہتےہیں پتہ ہے دھاندلی کیسےکی گئی۔ حکمران جومرضی کریں لیکن ملک کےساتھ غداری نہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *