موسم کی شدت برقرار، ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

موسم کی شدت برقرار، ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نےآج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق اسلام آباد،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ، مری، گلیات، دیر، چترال ، کوہستان، مانسہرہ، بونیر، سوات اور دیگر علاقوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے ، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح/رات میں سرد رہے گا۔

لہہ میں درجہ حرارت منفی9ڈگری ریکارڈ، سکردو میں منفی6، کالام میں منفی5، مالم جبہ، استور، قلات میں منفی3ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کراچی میں درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، آج درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *