پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
View this post on Instagram
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد دوسرے ایڈیشن کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے، پہلے ایڈیشن میں انڈیا چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ میں سرفراز احمد کی شمولیت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا، اس پوسٹ میں سرفراز احمد کو کیپٹن، لیڈر اور لیجنڈ کے القابات دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔