Skip to content
سندھ حکومت کا صوبے میں 5 فرورری کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے صوبے میں 5 فرورری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس جی اے اینڈ سی ڈی) نے جمعہ کو اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری (بدھ) کو بند رہیں گے۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے 2025 کے لیے 17 عوامی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جن میں 5 فروری کی تعطیل بھی شامل ہے۔