اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ

وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی۔ تنخواہوں میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔

اب ہر رکن اسمبلی کو 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ ملے گی، تنخواہوں میں اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی۔

کرپشن کی تو اللہ کا عذاب نازل ہو، محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی رہے گی۔ اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اراکین پارلیمنٹ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ جبکہ 38 ہزار دیگر الاؤنسز کی مد میں وصول کر رہے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *