اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کو بھی خط لکھا۔

مزید پڑھیں: 9 مئی جوڈیشل انکوائری: خیبرپختونخوا حکومت کا ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کوئی جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔ خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کیلئے بامعنی مشاورت اور وجوہات دینا بھی ضروری ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواکیس کی تعداد دو لاکھ ہے۔

ججز خط میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سنیارٹی کیسے تبدیل ہوسکتی ہے؟۔ میڈیا میں لاہور ہائیکورٹ سے جج اسلام آباد ہائیکورٹ لانے کی خبریں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط میں کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ سے ایک جج کو ٹرانسفر کیا جانا ہے۔ ٹرانسفر کیے گئے جج کو پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر زیر غور لایا جائیگا۔ سندھ ہائیکورٹ سے بھی ایک جج کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کی تجویز زیر غور ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ تبادلے کا عمل آئین کے آرٹیکل 200کے تحت ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خط کی کاپی صدر مملکت آصف زرداری کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *