اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈال دیا۔ ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ 11.8 کلو کا گھریلو سلینڈر 2996 روپے 88 پیسے کا کر دیا گیا۔ فروری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر ہوگئی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے یکم فروری یعنی آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یکم فروری سے ڈیزل کے نرخوں میں فی لٹر 6روپے اور اور پیٹرول کی قیمت میں 3روپے فی لٹر اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ نئے سال2025 کے پہلے ماہ کے دوران حکومت دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔حکومت نے یکم جنوری سے 15 جنوری کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جبکہ 16 جنوری سے 31 جنوری کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اور 2 روپے 61 پیسے اضافہ بھی کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *