حکومت نے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا۔ ایل پی جی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم فروری سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 267 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 کے بعد سے ہوگا اور آئندہ 15 روز کیلئے قیمتیں برقرار رہیں گی۔

مزید پڑھیں: سونا مزید مہنگا، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اس سے قبل اوگرا نے ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ 11.8 کلو کا گھریلو سلینڈر 2996 روپے 88 پیسے کا کر دیا گیا۔

فروری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر ہوگئی۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *