سیکورٹی فورسز کی دو مختلف کاروائیاں ،23 دہشت گرد ہلاک ، 18 ایف سی اہلکار شہید

سیکورٹی فورسز کی دو مختلف کاروائیاں ،23 دہشت گرد ہلاک ، 18 ایف سی اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کاروائیوں کے دوران 23 دہشت گردوں ہلاک ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران ایف سی بلوچستان کے 18 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا۔ اس دوران دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 18 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع قلات میں دہشت گردی کے گھناؤنے واقعات کے پیش نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے متعدد آپریشنز جاری ہیں۔

یکم فروری 2025 کو ضلع ہرنائی میں کیے گئے آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11دہشت گردوں کو ہلاک اورمتعددٹھکانے تباہ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن قوتوں کی ایما پر کی جانے والی اس بزدلانہ دہشت گردی کا مقصد بلوچستان کے امن و امان کو خراب کرنا تھا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ملوث دہشت گردوں، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارا عزم مزید پختہ کرتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *