ملک کے مختلف علاقوں میں کل تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پرتیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
لاہور، قصور،شیخو پورہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند رہنے کا امکان ہے۔
کل صبح کے اوقات میں دیر، چترال، کو ہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی با رش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔