ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ اپوزیشن لیڈر اورقائد ایوان کی مشاورت سے کمیٹی اجلاس بلائیں گے، اجلاس میں ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری لی جائے گی۔
ا رکان سینیٹ کی تنخواہ بھی ارکان قومی اسمبلی کے مساوی 5 لاکھ 19 ہزار کی جائے گی ، ارکان سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہی ہو گا۔
اس وقت ا رکان سینیٹ کی تنخواہ بنیادی تنخواہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تخواہ میں اضافہ نہیں ہو گا۔