پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے ، موٹرویز مختلف مقامات پربند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے ، موٹرویز مختلف مقامات پربند

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں  ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں ، دھند کی شدت کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے سمندری تک داخلہ ممنوع ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کی انٹری بند ہے۔

حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث کئی دیگر بڑی شاہراہیں بھی بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

موٹروے پولیس ترجمان نے موٹر وے پر سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *