چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیموں کے درمیان ہوگا ؟رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیموں کے درمیان ہوگا ؟رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی ، جنید اکبر

رکی پونٹنگ نے اس بارے میں بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی ، ان کا کہنا تھا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان ہے، ان کی ون ڈے کرکٹ کچھ عرصے سے شاندار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بارے میں زیادہ پیش گوئی نہیں کی جاسکتی لیکن لگتا ہے پاکستان نے کافی معاملات میں خود کو بہترکرلیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *