آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 242 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگ میں 165 جبکہ دوسری میں 247 رنز بنائے، آسٹریلیا کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنا کر پہلی اننگ ڈکلیئر کردی تھی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے عمدہ بلے بازی کی وہ 232 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، سٹیو سمتھ اورجوش انگلس نے ان کا بھر پور ساتھ دیا اور141 اور102 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔