ملک میں سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں

ملک میں سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں

ملک میں تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن ہے۔

 کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 252 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

واضح رہے کہ نومبر سے ابتک تعمیراتی سریے کی اوسط فی ٹن قیمت میں 5 سے 8 ہزار روپے جبکہ سالانہ بنیادوں پر سالانہ بنیادوں پر 50 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

 سال 2024 کے آغاز میں ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔

 دوسری جانب ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈکی گئی، ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1387 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.66 فیصد کم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *