حکومت کا 2030 تک ملک میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 2030 تک ملک میں 30 فیصد گاڑیاں بجلی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت سے الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز اور الیکٹرک وہیکلز انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے ملک میں پہلی بار قواعد و ضوابط نافذ کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کت مطابق حکومت ملک میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 2030 تک 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک پاور پر چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اور اس حکمتِ عملی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ای وی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی تیاری اور چارجنگ اسٹیشنز کا قیام پر کام کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ای وی چارجنگ سٹیشنز کے لیے بجلی کے نرخوں میں 44 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح چارجنگ اسٹیشنز کے لیے پندرہ روزہ سوئفٹ رجسٹریشن کا عمل بھی ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

ایک بڑے حکومتی اقدام کے تحت دس ملین موٹر سائیکلوں کو ای وی میں تبدیل کرنے سے سالانہ 6 بلین ڈالر کی بچت ہوگی۔ ای وی ٹیکنالوجی کو اپنانے سے مقامی صنعت کو بھی فروغ ملے گا اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ کاربن کے اخراج میں کمی کی وجہ سے ای وی انفراسٹرکچر کے قیام سے ماحول میں بہتری کی امید ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *