ضلع ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث دلہا، دلہن جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پنجاب کے ضلع ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نیتجے میں دلہا اور دلہن جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں 7 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ٹریف حادثہ ساہیوال میں قومی شاہراہ پر پیش آیا،باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکرانے کے باعث دلہن اوردلہا شدید زخمی ہونے کے باعث ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا فانی سے کوچ کر گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بارات سندھ سے پتوکی واپسی پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے اطلاع ملتے ہی ٹیموں نےجائے وقوع پر پہنچے کا زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔