گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کے لیے ای آکشن ایپ کا آغاز

لاہور: پنجاب میں گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کے لیے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا یہ جدید نظام شہریوں کو گھر بیٹھے اپنے پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

رجسٹریشن کا عمل فروری کے مہینے میں شروع ہوچکا ہے اور خواہشمند افراد 2 مارچ تک اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہوگی، جس میں بولی جیتنے والوں کی تفصیلات ای آکشن ایپ پر نظر آئیں گی۔

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ یہ ای آکشن نظام نہ صرف شفافیت کو فروغ دے گا، بلکہ کرپشن اور ایجنٹ مافیا کے خاتمے میں بھی مؤثر ثابت ہوگا۔ اس نظام کی بدولت شہری بغیر کسی مشکل کے گھر بیٹھے ای آکشن ایپ یا ویب پورٹل پر رجسٹریشن کر کے اپنی پسند کا نمبر حاصل کرسکیں گے۔

اس نظام سے شہریوں کے لیے سہولت اور شفافیت میسر ہوگا۔ اس کے علاوہ صارفین بااعتماد طریقے سے گاڑیوں کے نمبروں کے حصول کے لیے حصہ لے سکیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *