پراپرٹی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

پراپرٹی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کی ڈی سی ریٹس پر منتقلی کے نتیجے میں مختلف شہروں میں 2 لاکھ سے زائد پراپرٹی مالکان ٹیکس نیٹ سے باہر ہوگئے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق پراپرٹی مالکان کی تعداد مستفید ہونے میں سب سے کم سامنے آئی، دیگر شہروں میں 50لاکھ سے کم مالیت کے گھر ٹیکس نیٹ سے نکل گئے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق 6لاکھ سے زائد پراپرٹی مالکان کو نئے سسٹم کے تحت ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا

محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ڈی سی ریٹ پر 50لاکھ سے یا زائد قیمت والی جائیدادیں ٹیکس ادا کریں گی۔6لاکھ سے زائد پراپرٹی مالکان کو نئے سسٹم کے تحت ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈ ی سی ریٹ کے نفاذ سے خزانے کو 2ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔ ایکسائز حکام نے بتایا کہ 6لاکھ نئی پراپرٹیز میں 5مرلے سے کم پیمائش والے گھر و کمرشل پراپرٹیز شامل ہیں۔ 6لاکھ سے زائد پراپرٹیز شامل ہونے سے ٹوٹل ٹیکس ایبل یونٹس کی تعداد 25لاکھ ہوگئی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے حکام نے مزید کہا کہ ڈی سی ریٹ کے نفاذ سے خزانے کو 2ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

یکم جولائی سے تمام پراپرٹیز سے نئے ریٹس پر ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *