زرمبادلہ کے ملکی ذخائر اربوں ڈالر بڑھ گئے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر اربوں ڈالر بڑھ گئے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر اربوں ڈالر بڑھ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر 2.055 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کےذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر تھا۔

ملکی برآمدات میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ ہوگیا

24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.052 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.37 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.680 ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.983 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 73 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *