وزیراعظم شہبازشریف کی اسپیکر ایازصادق کے گھر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی اسپیکر ایازصادق کے گھر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی اسپیکر ایازصادق کی خصوصی دعوت پر انکے گھر آمد جہاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کیساتھ حکمران جماعت اور پیپلز پارٹی کے درمیان تلخیاں کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اسپیکر ایازصادق کی خصوصی دعوت گزشتہ روز پر ان کے گھر آئے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیاں کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں شازیہ مری نے نہروں کا معاملہ اٹھایا، خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی نے پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، چھوٹے چھوٹے سیاسی معاملات کو حل کرلیں گے، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ایازصادق ہم سے زیادہ آپ کے دوست ہیں یہ حل کروا دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایاز صادق نے توپی ٹی آئی سے بھی مذاکرات جاری رکھنےکی پوری کوشش کی، پیپلزپارٹی اور ہماری جمہوریت کے لیے جدوجہد ایک جیسی ہے، بات چیت اور مذاکرات سے تمام مسائل حل کرلیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کے بیٹےکو تحائف دیے اور شادی کی مبارک باد دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *