ایف آئی اے میں ون ونڈو سسٹم لانے کا فیصلہ، اہم تبدیلیاں متوقع

ایف آئی اے میں ون ونڈو سسٹم لانے کا فیصلہ، اہم تبدیلیاں متوقع

ڈی جی ایف آئی اے نے ایک اہم اور انقلابی فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے میں تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد درخواست دائر ہونے سے لے کر تفتیش کے مرحلے تک تمام کارروائی مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں ون ونڈو سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت سائلین کسی بھی محکمے یا فرد کے خلاف اپنی درخواست ایک ہی جگہ جمع کرا سکیں گے اور اس کی مکمل پیش رفت کو آن لائن ٹریک بھی کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت میں اضافہ اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا چارج سنبھالتے پہلا بڑا فیصلہ

نئے نظام کے تحت پری ڈپارچر لاؤنجز کو بھی فعال کیا جا رہا ہے جبکہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کے لیے اپیل سیکشن اور درخواست جمع کرانے کا خصوصی نظام بھی قائم کیا جائے گا۔ اس سے متاثرہ افراد کو فوری اور مؤثر طریقے سے اپنی شکایات کے ازالے کا موقع ملے گا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تمام کیسز اور ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے بعد فائلوں کی دستی منتقلی کے نظام کو ختم کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ بدعنوانی کے امکانات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :آئی جی پنجاب اور ڈی جی ایف آئی اے کے اہم عہدوں پر نئی تقرریاں،نوٹفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی جلد ہی ایف آئی اے کے اس ون ونڈو سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک بڑا قدم ہیں، جس سے ایف آئی اے کے نظام میں جدیدیت اور شفافیت کو فروغ ملے گا

editor

Related Articles