کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو اس وقت ایک اور بڑا سیاسی دھچکا پہنچا ہے جب تنظیم کے کور ممبران رضوان کرامت اور رکن بلال شیخ نے باضابطہ طور پر کالعدم کمیٹی سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں رضوان کرامت نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کالعدم کمیٹی کے انتشار اور ریاست مخالف پالیسیوں کو مسترد کریں،ان کا کہنا تھا کہ اب یہ تحریک اپنے اصل مقصد سے ہٹ چکی ہے اور ملک دشمنی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی پاکستان دشمنوں کا آلہ کار بن چکی ہےاب یہ کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی مسائل جیسے آٹا اور بجلی مقاصد سے مکمل طور پر ہٹ چکی ہے ۔
رضوان کرامت کا کہنا تھا کہ بعض عناصر نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ اصل قیادت خود محفوظ مقامات پر موجود ہے اور عام نوجوانوں کو آگے کیا جا رہا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اب اس تنظیم کا حصہ نہیں رہے انہوں نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کالعدم تحریک کا ساتھ نہیں ۔
دوسری جانب کور ممبر بلال شیخ نے بھی واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی موجودہ سرگرمیاں ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت چل رہی ہیں اور اب ان کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رہا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق دو اہم کور ممبران کی علیحدگی سے تنظیم کو اندرونی سطح پر بڑا دھچکا لگا ہے اور اختلافات مزید نمایاں ہو گئے ہیں۔