خیبر پختونخوا حکومت نے سن کوٹہ پر بھرتیاں ختم کر دیں، اعلامیہ جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے سن کوٹہ پر بھرتیاں ختم کر دیں، اعلامیہ جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے ملازمین کی بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

نئے اعلامیے کے مطابق رول 10 کی ذیلی شق 4 کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے جبکہ ذیلی شق 2 جزوی طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ یہ تبدیلیاں خاص طور پر ملازمین کے بچوں کی بھرتی سے متعلق تھیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اب فوت یا ان فٹ ملازمین کے بچے والدین کی جگہ پر بھرتی نہیں ہو سکیں گے۔ اس سے قبل دوران ملازمت انتقال یا کام کے قابل نہ رہنے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت دی جاتی تھی، تاہم اب اس طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ صوبے میں ملازمین کی بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے اور قواعد کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *