انٹربینک میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلہ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 279.04 روپے سے کم ہوکر 278.96 روپے پر بند ہوا۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں مندی رہی۔ ہنڈرڈانڈیکس 809 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 اور ایک لاکھ 12 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا، دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 255 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 43 کروڑ 63 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 22 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 113,649 جبکہ کم ترین سطح 111,828 پوائنٹس رہی ۔