ایک محبِ وطن کشمیری اور پاکستانی ہوں،آئین ،قانون اور ادارے کے احترام پر یقین رکھتا ہوں، خواجہ طاہر ایوب لون

ایک محبِ وطن کشمیری اور پاکستانی ہوں،آئین ،قانون اور ادارے کے احترام پر یقین رکھتا ہوں، خواجہ طاہر ایوب لون

حلقہ ایل اے3 سے امیدوار خواجہ طاہر ایوب لون نے اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے پھیلنے والی مختلف قیاس آرائیوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ تحریک لبیک پاکستان آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں اس لیے وہ اپنی انتخابی مہم اس جماعت کے پلیٹ فارم سے شروع نہیں کریں گے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں خواجہ طاہر ایوب لون نے کہا کہ وہ ایک محبِ وطن کشمیری اور پاکستانی ہیں، جو قانون، آئین اور ریاستی اداروں کے احترام پر مکمل یقین رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ انتخابی عمل سے متعلق تمام قانونی تقاضوں اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی سیاست کا مقصد عوامی خدمت، علاقائی ترقی اور عوام کے مسائل کا حل ہے، اس لیے وہ ہر قدم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے ہر امیدوار پر لازم ہے کہ وہ انتخابی قوانین کا احترام کرے اور ایسا کوئی اقدام نہ کرے جو قانونی پیچیدگیوں یا غلط فہمیوں کا باعث بنے۔

یہ بھی پڑھیں :خواجہ آصف نے توہین نہیں کشمیریوں کو پنجاب کے قرار دے کر اپنائیت کا اظہار کیا،رانا ثناء اللہ

خواجہ طاہر ایوب لون نے کہا کہ ان کے بارے میں مختلف حلقوں میں ہونے والی چہ مگوئیوں کو حقیقت کا رنگ نہ دیا جائے، کیونکہ وہ اپنے تمام فیصلے قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے حامیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتخابی مہم کے دوران نظم و ضبط، برداشت اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور مثبت انداز میں انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی حمایت سے کامیابی حاصل کرکے حلقے کی تعمیر و ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

editor

Related Articles