اپنےگھر کا خواب اب حقیقت بننے کو تیار، بڑی خوشخبری آگئی

اپنےگھر کا خواب اب حقیقت بننے کو تیار، بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان میں مہنگائی کے باعث جہاں روزمرہ ضروریات عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی تھیں، وہیں تعمیراتی سامان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھر بنانے کے خواب کو بھی مشکل بنا دیا تھا۔

تاہم حکومت کی جانب سے آئندہ مالی منصوبے میں کیے گئے نئے اقدامات کے بعد یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ یکم جولائی 2026 سے تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی، جس سے گھر کی تعمیر کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بجٹ ، کم آمدن والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری

مجوزہ مالی منصوبے کے مطابق تعمیراتی سامان پر تھوک سطح پر عائد فروخت ٹیکس میں کمی کی گئی ہے، جسے ڈھائی فیصد سے کم کر کے ایک اعشاریہ پچیس فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پرچون سطح پر بھی یہی شرح کم کی گئی ہے، یعنی ڈھائی فیصد سے گھٹا کر ایک اعشاریہ پچیس فیصد کر دی گئی ہے ان اقدامات کے نتیجے میں تعمیراتی سامان سستا ہونے کا امکان ہے، جس سے نہ صرف گھروں کی تعمیر آسان ہوگی بلکہ تعمیراتی شعبے میں بھی سرگرمی بڑھ سکتی ہے۔

اگر یہ فیصلے مقررہ وقت پر نافذ ہو جاتے ہیں تو عام شہری کے لیے اپنا گھر بنانے کا خواب نسبتاً کم اخراجات میں پورا کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles