قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتا دی۔
عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے تین ملکی سیریز معاون ثابت ہوگی، سینٹر پچ پر بیٹنگ کا موقع ملے تو پھر میچ سیناریو کا زیادہ فائدہ ہوتا ہے، آسٹریلیا میں سیزن کا آغاز تھا اور پچز مشکل تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں ایک ہی اسپنر کھیلتا ہے، ہمیں فائدہ ہے کہ ہم پاکستان میں کھیل رہے ہیں، اگر کوئی انجری ہوتی ہے تو اسپنر کو تبدیل کرنے میں آسانی ہوتی ہے، ٹاپ 7 بیٹرز میں ہمارے پاس اسپنر کا آپشن ہوتا ہے۔
عبوری ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرے خیال میں یہی ٹیم فائنل رہےگی، فہیم اشرف کو اس لیے شامل کیا کہ وہ پیس کے ساتھ بیٹنگ بھی کرتے ہیں، فہیم اشرف آل راؤنڈر آپشن کے لیے اچھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خوشدل شاہ پر آسٹریلیا جانے سے پہلے بھی بات ہوئی ہے، ان کنڈیشنز میں خوشدل شاہ اچھا کھیلتے ہیں، صائم ایوب کی غیر موجودگی میں ہمیں خوشدل شاہ پر غور کرنا پڑا۔