اسلحہ لائسنس سے متعلق بڑی خبر

اسلحہ لائسنس سے متعلق بڑی خبر

ملک میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، اب اسلحہ لائسنس کی تجدید ہر سال نہیں بلکہ پانچ برس بعد ہوگی۔

وزارتِ داخلہ کی ہدایات پر نادرا نے وفاقی اسلحہ لائسنس کی میعاد کا نیا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت لائسنس تاریخِ اجراء یا تجدید کے بعد پانچ سال تک موثر رہے گا، اور شہری اس پانچ سالہ مدت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ترجمان نادرا کے مطابق سابقہ نظام کے تحت تمام اسلحہ لائسنس کی میعاد ہر سال 31 دسمبر کو ختم ہو جاتی تھی، جس کے باعث شہریوں کو تجدید کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہوتا تھا۔

تاہم، اسلحہ لائسنس نظام کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے نتیجے میں یہ مشکلات دور ہو گئی ہیں اور اب شہریوں کو ہر سال تجدید کے لیے دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس تبدیلی کے ذریعے شہریوں کو اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے مزید سہولت حاصل ہوگی، اور وہ ایک ہی بار پانچ سال تک اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جغرافیہ ہی نہیں، حال اور مستقبل بھی مشرقِ وسطیٰ سے وابستہ ہے، سفیر پاکستان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *