پی ٹی آئی جلسے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ 8فروری کو کرکٹ میچ اور انٹرنیشنل اسپیکر کانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہورہاہے، اس سلسلے میں سیکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماراقانونی اور آئینی حق ہے کہ جلسہ کریں ،ہماری لیگل ٹیم 4بجے سے ڈی سی آفس میں موجود ہے ۔ ڈی سی آفس میں ہم نے 29جنوری کو درخواست دی تھی تاہم عملدرآمد نہیں ہورہا۔اجازت نہ ملی تو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔