قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم کے نام سے پہچانے والے شاہد خان آفریدی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں کے دوران شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میرا بس چلے تو میں سری نگر جاکر لیگ کروا دوں ۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ کھیلوں کی وجہ سے آپ پڑوسی ملک سے اپنے تعلقات اچھے بنا سکتے ہیں لیکن اگر نیت ہی ٹھیک نہ ہو تو کام نہیں ہوسکتا۔
ان کامزید کہنا تھا کہ کشمیریوں نے پچھلے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں جتنی میری عزت کی اس کو زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتا ۔ کشمیریوں سے پاکستان کا رشتہ اٹوٹ انگ کا ہے ، ان کو کوئی پاکستان سے جدا نہیں کر سکتا۔