سہ فریقی ون ڈے سیریز، کل پاکستان اور نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ کھیلیں گے

سہ فریقی ون ڈے سیریز، کل پاکستان اور نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ کھیلیں گے

سہ فریقی ون ڈے سیریز کا کل پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ملکی ون ڈے سیریز 8 سے 14 فروری تک قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

سلیکشن کمیٹی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو ری ویو کررہی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا انکشاف

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلی گیند پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کرائی جائے گی،سنگل لیگ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ پیر 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

دوسرے میچ کے بعد ٹورنامنٹ کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں پاکستان بدھ 12 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے گا۔ ایونٹ کا فائنل جمعہ 14 فروری کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *