آرمی چیف سے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ کی اہم ملاقات

آرمی چیف سے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ کی اہم ملاقات

بنگلہ دیش کی بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن کی جی ایچ کیو راولپنڈی آمد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بنگلہ دیشی مسلح افواج کی جانب سے یہ دوسرااعلیٰ سطح دورہ ہے ۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات

ملاقات میں  دفاع اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ  پر بھی بات چیت کی گئی۔ بنگلہ دیشی نیول چیف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل محمد نظم الحسن نے کثیر القومی میری ٹائم مشق امن 2025 اور امن ڈائیلاگ کی بھی تعریف کی۔ بنگلہ دیشی نیول چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *