ملک میں گریڈ 21 سے 22 گریڈ میں تقرری کے حوالے سے چئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہو چکا ہے کیونکہ وہ اس بورڈ کا حصہ ہیں جنہوں نے یہ تقریاں کرنا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سینئر ترین آفسران کی گریڈ -22 میں تقرری کے حوالے سے سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ 21 ماہ سے نہیں ہو سکا ہے۔ اور گزشتہ دو سال میں اس تعطل کی وجہ سے 35 سے چالیس سیٹیں اس وقت گریڈ 21 سے 22 میں تقرری کی منتظر ہے۔اس حوالے سے اس بورڈ میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو اس بورڈ میں مقرر کی گیا ہے جو گریڈ 21 سے 22 کے افسران کی تقرری کے حوالے سے اہم فیصلہ سازی کا حصہ ہونگے۔
سینئر صحافی زاہد گشگوری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینئر ترین افسران کی گریڈ 22 میں تقرری کے حوالے سے بڑی سفارشیں آئیں گی اور اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کی ثواب دید پر بڑی سفارشوں والے افسران کو گریڈ 22 مل جائے گا۔صحافی زاہد گشگوری کا کہنا ہے کہ بعض سینئر افسران حکومت کے بہت قریب ہیں اور وہ ا س حوالے سے اہم تقرری کے حوالے سے ایڈوانٹج حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے افسران کے فی الوقتی نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب حکومت کے قریب افسران وہ ہی کر رہے ہیں جو حکومت ان سے کروانا چاہتی ہے تاکہ وہ حکومت کی ایماء پر اہم تقرری حاصل کر سکیں۔سینئر صحافی احد چیمہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کا بھی اس حوالے سے کردار بہت اہم ہے۔ اور وہ ان تقرریوں کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں گے۔