کراچی آنیوالی امریکی خاتون ائیر پورٹ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اونیجااینڈر یورات 10بج کر 40 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ سے دبئی روانہ ہوگی۔ اونیجا کا ایمی گریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ امریکی خاتون کا ویزہ گیارہ فروری کو ختم ہو رہا تھا۔ 8 فروری کو امریکی خاتون 2 بج کر 35 منٹ پر دبئی سے نیویارک روانہ ہوگی۔ امریکی خاتون اونیجا 8 فروری کو 8 بج کر 15 منٹ پر نیو یارک پہنچ جائے گی۔
امریکا روانگی سے قبل امریکی خاتون کے جناح اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔ میڈیکل رپورٹس کے بعد خاتون وطن واپس روانہ کی جارہی ہے ۔چند ماہ قبل امریکی خاتون نوجوان کی محبت میں کراچی آئی تھی۔