فیفا ورلڈکپ،کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ،میچ ایک ایک گو ل سے برابر

فیفا ورلڈکپ،کینیڈا اور بوسنیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ،میچ ایک ایک گو ل سے برابر

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کوئی بھی ٹیم برتری برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور میچ ایک، ایک گول سے ڈرا پر ختم ہوا۔

میچ کے آغاز سے ہی کینیڈا کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا تاہم پہلے گول کا موقع بوسنیا کو ملا جس نے 21ویں منٹ میں جووو لوکچ کے ذریعے برتری حاصل کر لی۔ اس گول کے بعد بوسنیا نے پہلے ہاف میں اپنی برتری برقرار رکھی اور وقفے تک اسکور 0-1 رہا۔

دوسرے ہاف میں کینیڈا نے گیم کا رخ تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی اور مسلسل حملے کیے تاہم بوسنیا کی دفاعی لائن نے ابتدائی طور پر مضبوط مزاحمت دکھائی۔ کینیڈا کو کئی مواقع ملے مگر وہ گول میں تبدیل نہ ہو سکے۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ 2026 ، میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے ہرا دیا

79ویں منٹ میں آخرکار میزبان ٹیم کی کوششیں رنگ لے آئیں جب کینیڈین کھلاڑی نے شاندار کک کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا۔ اس گول کے بعد دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن دفاعی حکمت عملی اور غلطیوں کے باعث مزید کوئی گول نہ ہو سکا۔

میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر رہیں اور پوائنٹس تقسیم ہو گئے۔ شائقین نے پورے میچ میں بھرپور جوش و خروش دیکھا اور مقابلہ آخر تک سنسنی خیز رہا۔

editor

Related Articles