صدر سپریم کورٹ بارمیاں رئوف عطا نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی۔
صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میر عطا اللہ لانگو بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ملاقاتوں میں عدلیہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرسپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدلیہ کے موثر کام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
میاں رؤف عطا نے چیف جسٹس آف پاکستان کے بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے حالیہ تقرریاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سے ملاقات میں حالیہ تقرریوں کو سراہا اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کی تعریف کی۔
میاں رؤف عطا کا کہنا نھا کہ نئے ججز انصاف کی بروقت اور موثر فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے، ججز عام شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائیں گے۔