سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 78 رنز سے شکست

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 78 رنز سے شکست

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 331 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے اوور میں ہی شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی کو پویلین بھیج دیا۔

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 39 رنز پر گری جب 25 رنز بنانے والے رچن رویندرا کو ابرار احمد نے آؤٹ کیا، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے اچھی بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا۔

کین ولیمسن نے 58 رنز بنائے تھے کہ وہ شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، حارث رؤف نے ٹام لیتھم کی وکٹ حاصل کی۔ ڈیرل مچل 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے وہ ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بریسویل 31 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ گلین فلپس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 106 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کیپٹن مچل سینٹنر آٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

شاہین آفریدی نے عمر گل کا ریکارڈ برابر کر دیا

نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 331 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین، ابرار احمد نے دو جبکہ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، پاکستان کا مجموعی اسکور جب 52 ہوا تو بابراعظم دس رنز بنا کر فلپس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کامران غلام نے 18 رنز بنائے اور وہ سینٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 117 کے اسکور پر گری، کپتان محمد رضوان تین رنز پر سنٹینر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

فخر نے شاندار بیٹنگ کی، انہوں نے چار چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے انہیں فلپس نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 172 ہوا تو پانچویں وکٹ طیب طاہر کی گری انہوں نے 30 رنز بنائے وہ ہینری کی گیند پر بریسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

 آٹھویں وکٹ شاہین شاہ آفریدی کی گری انہوں نے دس رنز بنائے۔ پاکستان کی نویں وکٹ نسیم شاہ کی گری انہوں نے 13 رنز بنائے، حارث رئوف انجری کی وجہ سے بیٹنگ کے لئے نہ آ سکے، اس طرح پاکستانی ٹیم نو وکٹوں کے  نقصان پر 252 رنز بنا سکی اور اسے 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *